بھٹکل یکم نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے مشہور و معروف سیاحتی مقام مرڈیشور میں کنڑا راجیہ اُتسوا کا جشن ایک انوکھے انداز میں منایا گیا جس میں نیترانی ایڈونچرس کے اہلکاروں نے اسکوبا ڈائیونگ کرتے ہوئے نیترانی جزیرے کے قریب20 فٹ سمندر کی گہرائی میں جاکر کنڑا پرچم کی نقاب کشائی کی۔
بتایا گیا ہے کہ دس فٹ لمبے جھنڈے کو بوٹ پر لہراتے ہوئے اور عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتے ہوئے اسکوبا ڈائیونگ کے ماہر نیترانی جزیرہ کے پاس پہنچے، پھر غوطہ لگاتے ہوئے بیس فٹ گہرائی میں پہنچ کر جھنڈے کو لہرایا۔
گنیش ہری کانت کی قیادت میں ہریش دُرگیکر اور موہن سمیت جملہ چھ غوطہ خوروں نے یہ کاروائی انجام دی۔